بٹگرام ، چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ہیلی کاپٹرریسکیو آپریشن رات اور موسم کے باعث روک دیا گیا، گراؤنڈ آپریشن  جاری

بٹگرام ، چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ہیلی کاپٹرریسکیو آپریشن رات اور موسم کے باعث روک دیا گیا، گراؤنڈ آپریشن  جاری

بٹگرام:بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیاہے۔خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ہزارہ پولیس  نے تصدیق کی کہ دو بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کے بعد اب گراؤنڈ سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹرریسکیو آپریشن رات اور موسم کے باعث روک دیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ متبادل طریقوں سے پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، ایک اور چھوٹی ڈولی کو اسی تار پر ڈال کر متاثرہ ڈولی کے قریب لایا جا رہا ہے اورچھوٹی ڈولی کے ذریعے تمام پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جائے  گا۔چھوٹی ڈولی سے کھانے پینے کی اشیا بھیجی جا رہی ہیں، اسی ڈولی میں ایک ایک کر کے انتہائی احتیاط کے ساتھ بچوں کو ریسکیو کیا جائے گا، پاک فوج آپریشن کیلئے شمالی علاقہ جات سے لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ لے آئی، لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ کی خدمات بھی بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔


پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں سکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں