بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ ،   پاک آرمی نے تین اور بچوں  کو ریسکیو کر لیا

بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ ،   پاک آرمی نے تین اور بچوں  کو ریسکیو کر لیا

بٹگرام:پاک  آرمی نے ریسکیو آپریشن میں تین اور بچوں  کو ریسکیو کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن میں تین اور بچوں کو ریسکیو کرلیاگیاہے۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  اب تک  کل  پانچ بچے ریسکیو کئے جا چکے ہیں۔ باقی افراد   کی ریسکیو کے لیے  پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔

 باقی افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔جی او سی ایس ایس جی خود اِس ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں ۔ اب گراؤنڈ سے آپریشن کیا جارہا ہے ۔  ہیلی کاپٹرریسکیو آپریشن رات اور موسم کے باعث روک دیا گیا ہے۔  متبادل طریقوں سے پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

چھوٹی ڈولی کے ذریعے تمام پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جارہا ہے ۔ چھوٹی ڈولی سے کھانے پینے کی اشیا بھیجی جا رہی ہیں، اسی ڈولی میں ایک ایک کر کے انتہائی احتیاط کے ساتھ بچوں کو ریسکیو کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں