سعودی عرب میں 62 پاکستانیوں کے سرقلم کردیئے گئے

سعودی عرب میں 62 پاکستانیوں کے سرقلم کردیئے گئے
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

جدہ:سعودی عرب میں ڈرگ سمگلنگ کے جرم میں پانچ سالوں کے دوران 62 پاکستانیوں کا سر قلم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقامی حکام نے ہیروئن کی سمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر پاکستانی شہری لال خان کا سرل قلم کردیا گیا ۔پاکستانی سمگلر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے سزائے موت سنائی گئی جس کے بعد اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی سزا کو توثیق کردی تھی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں ڈرگ سمگلنگ کے الزام میں 62 پاکستانیوں کا سرقلم کیا گیا۔رواں سال 17 ،2017 میں 13 ،2016 ءمیں 5 ،2015 ءمیں 14 جبکہ 2014 ءمیں 12 پاکستانیوں کو سمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔

جبکہ 1764 پاکستانی اس وقت ڈرگ سمگلنگ کیسوں میں سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 47 فیصد پاکستانی ریاض کی جیلوں میں ہیں۔