آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے آمنے سامنے ہوں گے

 آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے آمنے سامنے ہوں گے

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے  مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں  آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے آمنے سامنے ہوں گے۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ  اپنے 2  میچز میں سے ایک میچ ہاری اور ایک جیتی ہے۔  

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، لاہور قلندرز کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو ملتان سلطان 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز 2،2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں