لوگ ایئرٹکٹ اور ویزا پر بھی ایوارڈز شوز کی میزبانی کرلیتے ہیں: یاسر حسین

لوگ ایئرٹکٹ اور ویزا پر بھی ایوارڈز شوز کی میزبانی کرلیتے ہیں: یاسر حسین

کراچی :اداکار، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان یاسر حسین کاکہنا ہے کہ  لوگ ایئرٹکٹ اور ویزا پر بھی ایوارڈز شوز کی میزبانی کرلیتے ہیں۔  یاسر حسین کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے کہ جس میں وہ یہ وجہ بتاتے ہیں کہ وہ ایوارڈ شوز کاحصہ کیوں نہیں بنتے ۔
یاسر حسین  نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض اداکار انتہائی کم پیسوں اور یہاں تک کہ صرف ایئر ٹکٹ اور بیرون ملک کا ویزا ملنے پر بھی ایوارڈز شوز کی میزبانی کرلیتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگ ایئر اکانامی ٹکٹ، اس ملک کا ویزا جہاں ایوارڈز شو ہوگا اور کم پیسوں پر بھی میزبانی کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔یاسر حسین کے مطابق وہی لوگ ایوارڈز شوز انتظامیہ کو یہ پیش کش بھی کرتے ہیں کہ وہ بیچ میں ڈانس بھی کرلیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیکن وہ خود ایسے کام نہیں کرتے، وہ نہ تو کم پیسے لیتے ہیں اور نہ ہی اکانامی ایئر ٹکٹ پر میزبانی کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں