Get Alerts

مشرقی امریکی ساحل پر شدید برفانی طوفان، شہریوں کو الرٹ جاری

مشرقی امریکی ساحل پر شدید برفانی طوفان، شہریوں کو الرٹ جاری

نیویارک : مشرقِ امریکہ کے ساحلی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے پیش نظر شہریوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نیویارک، بوسٹن اور فلاڈیلفیا میں ایک سے دو فٹ برف باری کی توقع ہے، جبکہ تیز ہواؤں کا رفتار 60 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے پیش گوئی کی ہے کہ سفری حالات انتہائی خراب ہوں گے، اور ساحلی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی باعث نیو جرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

امریکی حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، اور پیر کی صبح کے سفر کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٹیگز: