نیویارک : شمال مشرقی امریکا میں ایک شدید برفانی طوفان نے پورے خطے کا نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، رہوڈ آئی لینڈ میں 3 فٹ سے زائد برفباری نے کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، جبکہ نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں تقریباً 20 انچ تک برفباری کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
میساچوسٹس میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور سفری پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ امریکا بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے اور 5600 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تیز ہواؤں اور برفباری کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ طاقتور بم سائیکلون نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔