واشنگٹن : امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو گئیں، جس سے سڑکوں پر کئی انچ برف جمع ہو گئی۔ نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں 4.3 انچ برف ریکارڈ کی گئی، جو جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ تھی۔
برفباری کی شدت کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی اور 2100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور نیشنل ویدر سروس نے نیویارک اسٹیٹ اور کنیکٹی کٹ میں برفانی طوفان اور موسم سرما کے طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، اور نیویارک کے گورنر نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے نیوجرسی، کنیکٹی کٹ اور نیویارک کے شہریوں کو گھر سے نہ نکلنے کی تاکید کی ہے۔