Get Alerts

امریکا میں برفانی طوفان سے فضائی سفر متاثر، 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

امریکا میں برفانی طوفان سے فضائی سفر متاثر، 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

نیویارک : امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان نے فضائی سفر کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، ملک بھر میں 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر 42 فیصد روانہ ہونے والی اور 63 فیصد آنے والی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح، لاگارڈیا ایئرپورٹ پر بھی 47 فیصد پروازوں کی روانگی منسوخ کی گئی، اور 63 فیصد آنے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے نیویارک ایئرپورٹس کے لیے گراؤنڈ سٹاپ کی وارننگ جاری کر دی ہے، اور نیشنل ویدر سروس نے اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک مزید برفباری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث فضائی سفر میں مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: