Get Alerts

امریکہ اور کینیڈا میں برفانی طوفان کی تباہی: 30 افراد ہلاک، ہزاروں پروازیں منسوخ

امریکہ اور کینیڈا میں برفانی طوفان کی تباہی: 30 افراد ہلاک، ہزاروں پروازیں منسوخ

واشنگٹن/نیویارک : امریکہ اور کینیڈا میں سرمائی طوفان نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق مختلف حادثات میں 30 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد شدید متاثر ہیں۔امریکہ میں ٹیکساس سے لے کر نیو انگلینڈ تک کا وسیع علاقہ برف باری، ژالہ باری اور بارش کی زد میں ہے۔
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کے مطابق 5 افراد کھلے آسمان تلے سردی کی وجہ سے مردہ پائے گئے۔ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔ خراب موسم کے باعث اب تک 19 ہزار پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ واشنگٹن، فلاڈیلفیا اور نیویارک کے بڑے ہوائی اڈوں پر آپریشنز معطل ہیں۔طوفان کے باعث 20 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، جبکہ واشنگٹن سمیت 24 ریاستوں میں ہنگامی حالت (Emergency) نافذ کر دی گئی ہے۔
کینیڈا میں بھی موسمِ سرما کے شدید طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ صوبہ اونٹاریو کا بڑا حصہ برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے، جس سے سڑکوں پر آمد و رفت مکمل طور پر رک گئی ہے اور نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں درجہ حرارت خطرناک حد تک کم ہو سکتا ہے۔ حکام نے شہریوں کو سڑکوں پر غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ٹیگز: