شہباز شریف نے نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا

شہباز شریف نے نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف پرائیویٹ کار میں نیب کے دفتر آئے۔

یاد رہے کہ نیب نے 17 جنوری کو جاری کیے گئے نوٹس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی پوچھ گچھ کے سلسلے میں آج صبح 10 بجے طلب کیا تھا۔ تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب دن 3 بجے کے قریب پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ شہباز شریف بعدازاں پریس کانفرنس میں اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ سب کے سامنے نیب کا اصل چہرہ دکھائیں گے اور چیئرین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال جو ان سے اتنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں ان کے بارے میں بھی بتائیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں