عام انتخابات: کوریج کیلئے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری

عام انتخابات: کوریج کیلئے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری

اسلام آباد: حکومت نے  8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 35 غیر ملکی صحافیوں کو الیکشن کی کیوریج کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  چین، جاپان، امریکا، برطانیہ، کینڈا، ہانگ کانگ اور سنگاپور ے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ان کے علاوہ یورپی یونین،کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنے کے لیے آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا آخری روز 20 جنوری تھا۔

اس سلسلے میں  الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈز  بھی چھاپے ہیں۔

مصنف کے بارے میں