لاہور میں پانی کی بات وہ کر رہے ہیں جن کے اپنے صوبے میں پانی نہیں ملتا: شہباز شریف، قصور تک میٹرو بس چلانے کا اعلان 

لاہور میں پانی کی بات وہ کر رہے ہیں جن کے اپنے صوبے میں پانی نہیں ملتا: شہباز شریف، قصور تک میٹرو بس چلانے کا اعلان 
سورس: Twitter

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو جواب دے دیا۔

اپنے حلقہ انتخاب این اے 123 میں خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ لاہور میں پانی کی بات وہ کرتے ہیں جن کے اپنے صوبے میں پانی نہیں ملتا۔

بلاول بھٹو زرداری کی گزشتہ روز کی تقریر پر ردعمل میں شہباز شریف نے کہا کہ پوچھتا ہوں کہ وہ کون تھا جس نے اسپتال بنائے مفت علاج کرایا؟

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں طلبہ کر مزید تعلیمی وظائف اور لیپ ٹاپس دیں گے۔انہوں نے میٹرو بس قصور تک لے جانے کا بھی اعلان کیا۔ کہا مینار پاکستان سے قصور تک میٹرو بس چلائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں