واشنگٹن :امریکہ اور نیٹو کے درمیان گرین لینڈ کے معاملے پر ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ پیش رفت امریکی صدر اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی، جس میں گرین لینڈ سے متعلق معاہدے کے خدوخال پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے معاملے کو باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے آگے بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جبکہ معاہدے کی حتمی شکل پر مزید بات چیت جاری رہے گی۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر یہ حل حتمی شکل اختیار کرتا ہے تو یہ امریکہ اور نیٹو کے تمام رکن ممالک کے لیے ایک بہترین اور مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس معاہدے سے خطے میں اسٹریٹجک تعاون کو فروغ ملنے اور امریکا و نیٹو کے تعلقات مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔