Get Alerts

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان اور زمبابوے آج مدمقابل، میچ دوپہر 12:30 بجے شروع ہوگا

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان اور زمبابوے آج مدمقابل، میچ دوپہر 12:30 بجے شروع ہوگا

ہرارے :انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا، جس میں قومی ٹیم فتح کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 252 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

دوسرے میچ میں افغانستان نے تنزانیہ کے خلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شائقین کی نظریں آج پاکستان اور زمبابوے کے میچ پر مرکوز ہیں۔

ٹیگز: