Get Alerts

 جوہری سرگرمیاں بند نہ کیں تو امریکا کارروائی کرے گا:ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ

 جوہری سرگرمیاں بند نہ کیں تو امریکا کارروائی کرے گا:ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک بار پھر سخت انتباہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران کو اپنی جوہری سرگرمیاں فوراً بند کرنی ہوں گی، بصورت دیگر امریکا کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ایران کا جوہری پروگرام بحال ہوا تو امریکا اس کے خلاف کارروائی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں امریکا کی کارروائیوں نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا اور اگر امریکا نے اس وقت کارروائی نہ کی ہوتی تو ایران صرف دو ماہ میں جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ترک کر دینی چاہیے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس وقت ایران کے خلاف مزید کسی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران میں سڑکوں پر عوام کو نشانہ بنایا جا رہا تھا، لیکن امریکا کی فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد ایرانی حکام نے سینکڑوں افراد کو پھانسی دینے کا ارادہ ترک کر دیا۔

ٹیگز: