Get Alerts

قائداعظم یونیورسٹی طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی اور سہولتی ماحول فراہم کرے گی:وزیر داخلہ محسن نقوی

 قائداعظم یونیورسٹی طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی اور سہولتی ماحول فراہم کرے گی:وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائداعظم یونیورسٹی کے حوالے سے کہا کہ پورے پاکستان سے طلبہ یہاں زیر تعلیم ہیں اور یہ ملک کی واحد جامع نمائندہ یونیورسٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آنے والے طلبہ کو خوشگوار اور یادگار ماحول فراہم کیا جائے گا اور حکومت طلبہ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ مستقبل میں پولیس افسران قائداعظم یونیورسٹی کے گریجویٹس ہوں گے اور ان کی ڈگری بھی یونیورسٹی ہی دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد وژن 2027 اگلے ماہ پیش کیا جائے گا اور شہر کو یونیورسٹی ٹاؤن میں تبدیل کرنے کے لیے متعدد منصوبوں پر مشاورت کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے تعلیمی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ پروگرام ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وزیراعظم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ اس میں خود بھی شریک ہوں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد کو جدید بنانے کے ساتھ جامعات کو بھی بہترین سہولیات دی جائیں گی۔

ٹیگز: