Get Alerts

سکیورٹی فورسز کا قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن، مزید 4 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن، مزید 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے 19 جولائی کو ضلع قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے خلاف کامیاب آپریشن کیا تھا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس آپریشن کے بعد فورسز نے ملحقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا۔

21 جولائی کو کیے گئے اس آپریشن کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ اس دوران دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹیگز: