Get Alerts

 وزیرِ خزانہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، پاکستان اور امریکا کا معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

 وزیرِ خزانہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، پاکستان اور امریکا کا معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے پاکستان میں میکرواکنامک استحکام، معاشی اصلاحات اور برآمدات پر مبنی ترقی کے حکومتی وژن سے امریکی ہم منصب کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

محمد اورنگزیب نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پاکستانی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کا بھی ذکر کیا اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک پاکستان کی بہتر رسائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور کریڈٹ ریٹنگ بہتر بنانے کے لیے امریکی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے، دوطرفہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: