Get Alerts

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعان مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعان مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

دوحہ: وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ قطر کے دوران قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون، شراکت داری کے فروغ اور سکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر گفتگو ہوئی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے سکیورٹی پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور قطر داخلی سکیورٹی سے متعلق شعبوں میں تعاون اور باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ سکیورٹی اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ٹیگز: