Get Alerts

 ایران تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں، مگر آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: مارکو روبیو

 ایران تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں، مگر آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے، تاہم بات چیت کے لیے ایران کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن ایران کی جانب سے مثبت پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے الزام عائد کیا کہ آبنائے ہرمز میں متعدد بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، کسی بھی ملک کو عالمی بحری راستوں پر من مانی کرنے یا جہازوں کو نشانہ بنانے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کئی معاملات پر اختلافات موجود ہیں، تاہم بات چیت اور سفارتی راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

ٹیگز: