Get Alerts

آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایران سے مذاکرات جاری ہیں: مارکو روبیو

آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایران سے مذاکرات جاری ہیں: مارکو روبیو

منامہ: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور کسی بھی ملک کو اس پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

منامہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ تکنیکی ٹیمیں ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی تفصیلات پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 30 جون کو امریکی ٹیمیں دوبارہ سوئٹزرلینڈ جائیں گی جہاں ایران کے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ امریکا کے مضبوط تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران مفاہمت کی یادداشت پر عملدرآمد کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو امریکا کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام اور عالمی توانائی کی فراہمی کے لیے آبنائے ہرمز کی آزادانہ نقل و حرکت انتہائی اہم ہے۔

ٹیگز: