Get Alerts

راہول گاندھی احتجاج کے دوران گرفتاری کے بعد رہا، حکومت پر کڑی تنقید

راہول گاندھی احتجاج کے دوران گرفتاری کے بعد رہا، حکومت پر کڑی تنقید

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو دہلی پولیس نے حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا۔ راہول گاندھی کو وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر طلبہ احتجاج سے اظہارِ یکجہتی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رہائی کے بعد راہول گاندھی نے طلبہ کے مطالبات کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ تعلیمی مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔

دہلی میں جاری احتجاج امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں، پیپر لیکس اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبات کے باعث شروع ہوا، جس میں مظاہرین وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں کشیدگی کے بعد آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا، جبکہ پولیس کے مطابق متعدد شہری اور اہلکار زخمی ہوئے۔

ٹیگز: