Get Alerts

دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے تھیا بویسین سے شادی کرلی

دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے تھیا بویسین سے شادی کرلی

کیپ ٹاؤن; دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ، جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

مسٹر بیسٹ نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی معروف یوٹیوبر تھیا بویسین کے ساتھ ایک جزیرے پر شادی کی، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

شادی کی تصاویر کے ساتھ اپنے پیغام میں جمی ڈونلڈسن نے لکھا کہ "مجھے مسز بیسٹ مل گئی ہیں"، جبکہ انہوں نے اس دن کو اپنی زندگی کا سب سے یادگار اور بہترین دن قرار دیا۔

امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چینل دنیا بھر میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے چینلز میں شامل ہے، جہاں وہ منفرد چیلنجز، بڑے انعامات اور فلاحی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیوز کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔

ان کی اہلیہ تھیا بویسین بھی ایک معروف یوٹیوبر ہیں، جن کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے۔ انہوں نے قانون اور نفسیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ اکثر مسٹر بیسٹ کی ویڈیوز میں بھی نظر آتی رہی ہیں۔

دونوں کی پہلی ملاقات 2022 میں جنوبی افریقا میں ہوئی تھی۔ ایک انٹرویو میں تھیا نے بتایا تھا کہ پہلی ملاقات کے دوران وہ یہ جان کر حیران رہ گئی تھیں کہ مسٹر بیسٹ نہ صرف انتہائی ذہین بلکہ بہت سادہ مزاج انسان بھی ہیں۔

ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان رابطہ بڑھتا گیا اور وقت کے ساتھ یہ تعلق محبت میں بدل گیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی نیوکر آئی لینڈ (Necker Island) میں ہوئی، جس میں تقریباً 70 قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

شادی کی تقریبات کا آغاز 14 جولائی کو ہوا، جو ایک ہفتے تک جاری رہیں۔
 
 

ٹیگز: