Get Alerts

ارب پتی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ شادی کے لیے ماں سے ادھار لینے پر مجبور

ارب پتی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ شادی کے لیے ماں سے ادھار لینے پر مجبور

لاہور : دنیا کے سب سے بڑے اور کامیاب یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی والدہ سے پیسے ادھار لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اگرچہ وہ دنیا کے کامیاب ترین آن لائن کریئیٹرز میں شمار ہوتے ہیں، لیکن ان کے پاس ذاتی استعمال کے لیے پیسے بہت کم ہیں کیونکہ وہ اپنی ساری آمدنی دوبارہ ویڈیوز اور کانٹینٹ پر سرمایہ کاری میں لگا دیتے ہیں۔

مسٹر بیسٹ نے کہا ’’میرے پاس ذاتی طور پر بہت کم پیسہ ہے کیونکہ میں ہر چیز کی دوبارہ سرمایہ کاری کرتا ہوں۔ میرا خیال ہے ہم اس سال صرف کانٹینٹ پر ایک چوتھائی ارب ڈالر خرچ کریں گے۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ’’ستم ظریفی یہ ہے کہ میں اپنی شادی کے اخراجات کے لیے واقعی اپنی ماں سے پیسے ادھار مانگ رہا ہوں۔‘‘ حالانکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ قانونی کاغذات کے مطابق ان کے کاروبار کی مالیت بہت زیادہ ہے، مگر ان کی اپنی جیب میں ذاتی پیسہ کم ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر دلچسپ ردعمل دیا۔ ایک صارف نے کہا ’’آپ نے کانٹینٹ پر اربوں لگا دیے اور شادی کے لیے ماں سے ادھار؟ لیجنڈ!‘‘
جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا ’’جس پیسے کا وہ ذکر کر رہے ہیں، وہ شاید اصل میں انہی کا دیا ہوا ہو جو ان کی ماں کے پاس ہے۔‘‘ ایک صارف نے تو طنزاً کہا کہ یہ سن کر ’’10 سال کے بچے کے سوا کوئی بھی یقین نہیں کرے گا۔‘‘

ٹیگز: