Get Alerts

ایرانی و برطانوی وزرائے خارجہ کے درمیان ایران پر امریکی حملے پر گفتگو

ایرانی و برطانوی وزرائے خارجہ کے درمیان ایران پر امریکی حملے پر گفتگو

تہران/لندن: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان اتوار کے روز ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران پر حالیہ امریکی حملے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران امریکی کارروائی کو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے اتوار کو ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے، جنہیں مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فردو میں واقع جوہری سہولت مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیگز: