وسیم اکرم کے مشوروں کی بدولت ایک اور بھارتی باؤلر سپر اسٹار بن گیا

وسیم اکرم کے مشوروں کی بدولت ایک اور بھارتی باؤلر سپر اسٹار بن گیا

نیو دہلی: رائزنگ پونے سپر جائنٹ کے جادیو اناڈکٹ نے اپنی کامیابی کا سہرا پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر کے سرباندھ دیا۔ انڈین پریمیئر لیگ کے اس سیزن میں رائزنگ پونے سپر جائنٹ کے لیے جادیو اناڈکٹ نے غیرمعمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 24 وکٹیں لیں۔ ان کی خدمات 2015 میں دہلی ڈیرڈیولز نے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں مگر انھیں صرف ایک ہی میچ کھلایا گیا تھا جس سے ان کی صلاحیتوں پر شکوک پیدا ہو گئے تھے مگر انھوں نے پونے کی جانب سے شاندار کم بیک کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سیزن میں اشوک ڈینڈا کی جانب سے ناکام رہنے کی وجہ سے پونے نے 25 سالہ جادیو اناڈکٹ پر انحصار کا فیصلہ کیا جس کا انھوں نے بھی مثبت جواب دیا اور کئی میچز میں اچھی پرفارمنس پیش کی۔ جادیو کہتے ہیں کہ میں نے وسیم اکرم سے گیند کو سوئنگ کرنے کا آرٹ سیکھا۔

میں نے ان سے گیند پر مختلف انداز میں گرفت کے طریقے بھی سیکھے جو کہ پہلے میں نہیں جانتا تھا۔ اگرچہ میں ڈومیسٹک لیول پر طویل فاصلہ طے کر کے اس لیگ میں پہنچا تھا مگر وسیم اکرم نے ہی مجھے بولنگ کا بنیادی سبق سکھایا۔

اس سیزن میں اناڈکٹ کا اکانومی ریٹ بھی 7 کے قریب رہا۔ وہ اپنی کامیابی میں فرنچائز کپتان اسٹیون اسمتھ اور سابق قائد مہندرا سنگھ دھونی کے بھی شکرگزار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں