ایک لاکھ میں سے 50 ہزار کمپنیاں نان فائلر ہیں، چیئرمین ایف بی آر

ایک لاکھ میں سے 50 ہزار کمپنیاں نان فائلر ہیں، چیئرمین ایف بی آر
کیپشن: جس کا اکاؤنٹ منجمند کیا جائے اس کو 24 گھنٹے پہلے آگاہ کیا جائے، چیئرمین ایف بی آر۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا ہےکہ پاکستان میں ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں جن میں ٹیکس فائلر 50 ہزار کمپنیاں ہیں۔

شبر زیدی نے بتایا کہ شکایت آ رہی تھیں کہ لوگوں کو نوٹس موصول نہیں ہو رہے اور اکاؤنٹس منجمند کیے جا رہے ہیں۔ یہ ہدایت کی ہے کہ جس کا اکاؤنٹ منجمند کیا جائے اس کو 24 گھنٹے پہلے آگاہ کیا جائے جب کہ اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں جن میں ٹیکس فائلر 50 ہزار کمپنیاں ہیں۔ ایس ای سی پی چیئرمین کو خط لکھا ہے اور باقی 50 ہزار کمپنیوں کو وہ نکالیں یا میں نکالوں گا۔ نان فائلر کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔