Get Alerts

مئی میں بھارتی رافیل پاکستانی حکمتِ عملی کے آگے ناکام:فرانسیسی کمانڈر کا دعویٰ

مئی میں بھارتی رافیل پاکستانی حکمتِ عملی کے آگے ناکام:فرانسیسی کمانڈر کا دعویٰ

برسلز:امریکا کے بعد ایک فرانسیسی کمانڈر نے بھی مبینہ طور پر تصدیق کی ہے کہ رواں سال مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے مؤثر کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 اور 7 مئی کی اس جھڑپ کو دنیا بھر کی افواج نے جدید طیاروں اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کی عملی جانچ کے طور پر قریب سے مانیٹر کیا۔

فرانس کے نیول ایئربیس کے کمانڈر کیپٹن یوک لو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رافیل طیاروں کی ناکامی تکنیکی نہیں تھی بلکہ مسئلہ بھارتی پائلٹس کی مہارت سے متعلق تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائیہ نے صورتحال کو منظم اور مؤثر انداز میں سنبھالا اور بروقت حکمتِ عملی کے باعث برتری حاصل کی۔

کیپٹن لو نے ایک بین الاقوامی اجلاس میں بتایا کہ واقعے کے دوران 140 سے زائد جنگی طیارے فضا میں موجود تھے، تاہم پاکستان نے صورتحال کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ رافیل کا ریڈار سسٹم ناکام نہیں ہوا اور یہ طیارہ چینی جہازوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم کارکردگی کا انحصار آپریٹر کی تربیت پر ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فضائی جھڑپ نے خطے کی مستقبل کی فضائی حکمتِ عملی اور میزائل سسٹمز کی افادیت سے متعلق اہم سوالات کو اجاگر کیا ہے۔

ٹیگز: