Get Alerts

آپریشن "بنیان مرصوص" میں کامیابی، پاکستان دنیا میں سربلند: وزیراعلیٰ پنجاب

آپریشن

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آپریشن "بنیان مرصوص" میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں اپنے موقف اور طاقت کے حوالے سے سربلند ہے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل ڈیفنس سکیورٹی کے 27ویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات کے دوران کہی۔

مریم نواز نے پنجاب میں حاصل ہونے والی ترقی اور مستقبل کے منصوبوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بہت کچھ کیا جا چکا ہے اور بہت کچھ ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کو مسائل کی بنیادی وجہ قرار دیا اور کہا کہ احتساب کے فقدان کی صورت میں پبلک سیکٹر کی کارکردگی صفر ہو جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکاء سے کہا کہ شفافیت، احتساب اور مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے صوبے میں ترقی اور سکیورٹی کے ہدف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: