مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ کابینہ اراکین کے تعاون سے حکومت امور کو مثبت سمت میں آگے بڑھائے گی اور عوام کے سامنے اپنی گڈ گورننس پیش کرے گی۔
وزیراعظم کی سربراہی میں پہلا کابینہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد آمد پر خیرمقدم کیا۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ گزشتہ حکومت کے التوا میں رہ جانے والے منصوبوں کو فاسٹ ٹریک کیا جائے اور جو اچھے اقدامات پہلے ہوئے، انہیں جاری رکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزرا کو محکمے الاٹ کر دیے گئے ہیں تاکہ ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہو۔ حکومت دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور تحریک آزادی کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتی ہے