مریم صفدر سوشل میڈیا کی لیڈر ہیں، فیاض الحسن چوہان

مریم صفدر سوشل میڈیا کی لیڈر ہیں، فیاض الحسن چوہان
کیپشن: فائل فوٹو

 لاہور: کراچی واقعہ میں وفاق   کا کوئی کردار نہیں،اپوزیشن معاملےپر سیاست کررہی ہے ۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان   کہتےہیں اپوزیشن کا بنیادی ایجنڈا  پاک فوج اور اداروں کو پریشرائز کرنا ہے ۔ انکی غلط فہمی ہے کہ شاید حکومت سے کوئی ڈیل ہوجائے۔

پروگرام" آج عائشہ احتشام کے ساتھ" گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ  پیپلزپارٹی   کا غلام ہے ۔انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری میں سب سامنے آ جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق پوری ن لیگ جھوٹ بولنے کی ماہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر سوشل میڈیا کی لیڈر ہیں۔ 

خیال رہے کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے 18 اکتوبر کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکت کیلئے ن لیگ کا وفد مریم نواز کی قیادت میں 18 اکتوبر کو پہنچا جس میں کیپٹن (ر) صفدر بھی موجود تھے۔

ن لیگ کا وفد مزار قائد گیا جہاں مریم نواز اور دیگر رہنماؤں نے قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’مادر ملت زندہ باد‘ کے نعرے لگوا دیے جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

18 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد 19 اکتوبر کی علی الصبح نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سندھ پولیس نے مزارِ قائد کا تقدس پامال کرنے کے مقدمے میں کراچی کے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا جنہیں بعدازاں مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔