فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی بنانے کی منظوری

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی بنانے کی منظوری
کیپشن: فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی بنانے کی منظوری
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے زرعی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی۔ 

طلبا و طالبات کے لئے خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے ایک اور تعلیم دوست اقدام کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی بنانے کی منظوری دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو یونیورسٹی کے قیام کیلئے تمام فنڈز فراہم کر نے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ 

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو صوبائی امور اور آئندہ بلدیاتی نظام پربریفنگ  دی۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ملاقات  میں وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ 

عمران خان کی زیرصدارت حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن بارے مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ متعلقہ حلقے کے پارٹی رہنماؤں نے وزیر اعظم سے پنجاب حکومت کی جانب سے تین سالوں میں حلقے کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے وہ سکیمیں اور فنڈز نہیں ملے جو حلقے کی ضرورت تھے جبکہ وزیر اعظم نے لاہور میں فنڈز کی عدم فراہمی پر حیرانی کا اظہار کیا۔