Get Alerts

سپارکو آئندہ ماہ جدید ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا

سپارکو آئندہ ماہ جدید ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا

اسلام آباد / لاہور:پاکستان خلا کی دنیا میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرنے جا رہا ہے۔ سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر 2025 میں ایک جدید ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا، جو ملک میں قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال، معدنیات کی تلاش اور ماحولیاتی نگرانی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

یہ اعلان چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے لاہور میں منعقدہ ایک پانچ روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔ ورکشاپ کا انعقاد ازنیٹ (Intra-Islamic Network on Space Sciences and Technology) کے تحت کیا گیا، جس میں عراق، سینیگال، لیبیا، ترکیہ اور تیونس سمیت کئی اسلامی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

ٹیگز: