Get Alerts

سپارکو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

سپارکو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

اسلام آباد :  پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی ہیں، جن میں تباہی کا حقیقی منظر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب کے بعد بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے اور جاری بارشوں کے باعث پنجاب میں بھی سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے۔ متعدد بند ٹوٹنے کے باعث پانی آبادیوں میں داخل ہو گیا، فصلیں زیرِ آب آ گئیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

سپارکو کی جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں سیلاب سے پہلے اور بعد کی صورتحال کا واضح موازنہ کیا گیا ہے۔ بائیں جانب کی تصویر 22 اگست کی ہے، جس میں دریا اپنی مقررہ حدود میں معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ اس کے برعکس دائیں جانب کی تصویر 24 اگست کی ہے، جہاں دریا اپنے کناروں سے نکل کر پورے علاقے کو پانی میں ڈوبتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ تصاویر سیلاب کی شدت اور اس کے اثرات کو سمجھنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں اور حکام کو ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں مدد فراہم کریں گی۔

ٹیگز: