لندن: آبنائے ہرمز کی بحالی اور بحری گزرگاہ کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم عالمی کانفرنس آج لندن میں شروع ہو رہی ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع کی میزبانی میں ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس میں دنیا کے 30 ممالک کے اعلیٰ فوجی منصوبہ ساز شرکت کر رہے ہیں۔
کانفرنس کے دوران تمام ممالک کے عسکری ماہرین اپنی فوجی صلاحیتوں، مشترکہ کمانڈ اور کنٹرول کے ڈھانچے پر تفصیلی غور کریں گے۔ اس کے علاوہ، خطے میں بحری سلامتی کے لیے ملٹری فورسز کی ممکنہ تعیناتی اور اسٹریٹجک تعاون کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد عالمی تجارت کی اس اہم شہ رگ کو ہر صورت کھلا رکھنا ہے۔