نئی دہلی/ سری نگر: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت نے بھارت میں مقیم اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کا نیا سلسلہ شروع کیا۔
رپورٹس کے مطابق، مودی کے زیرِ اثر "گودی میڈیا" اس فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کو 'ملک دشمن' قرار دے رہا ہے اور منظم طریقے سے زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے۔
اس اشتعال انگیز مہم کے نتیجے میں ہندوتوا بلوائیوں نے سرکاری سرپرستی میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے کیے ہیں۔ متعدد مساجد اور مسلمانوں کی دکانوں کو بے دردی سے مسمار کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد مسلمانوں کو معاشی اور مذہبی طور پر مفلوج کرنا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے مودی سرکار کی جانب سے فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔