واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں امریکی عسکری قیادت کی تبدیلیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کی برطرفی کے چند ہی روز بعد وزیر بحریہ (Secretary of the Navy) جان فلن کو بھی اچانک ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جان فلن سے فوری طور پر استعفیٰ طلب کیا گیا، تاہم پینٹاگون کی جانب سے اس اچانک برطرفی کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی۔ رپورٹس میں اشارہ دیا گیا ہے کہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اور جان فلن کے درمیان بحری بیڑے کی تیاری اور امریکی جہاز سازی کی صنعت (Shipbuilding Industry) سے متعلق پالیسیوں پر اختلافات پائے جاتے تھے۔ جان فلن کی جگہ انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ (Hung Cao) کو قائم مقام وزیر بحریہ مقرر کر دیا گیا ہے جو کہ ایک ریٹائرڈ نیوی کیپٹن ہیں۔