Get Alerts

پی ایس ایل 11: راولپنڈی کی پہلی فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 11: راولپنڈی کی پہلی فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں مسلسل 8 میچوں کی شکست کے بعد راولپنڈی کی ٹیم نے آخرکار اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جمعرات کے روز ہونے والے پی ایس ایل 11 کے 34ویں میچ میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ ڈیون کونوے 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

ہدف کے تعاقب میں راولپنڈی کی ٹیم نے 138 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان محمد رضوان نے 45، کامران غلام نے 42 جبکہ ڈیرل مچل 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس فتح کے ساتھ ہی راولپنڈی نے پی ایس ایل 11 میں مسلسل 8 شکستوں کے بعد اپنی پہلی جیت اپنے نام کر لی۔
 
 
 

ٹیگز: