Get Alerts

پی ایس ایل10:پشاور زلمی کی شاندار فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل10:پشاور زلمی کی شاندار فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اہم مقابلے میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے معاذ صداقت اور کپتان بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ معاذ نے 55 جبکہ بابر اعظم نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 102 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی، جس نے زلمی کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کیے۔ صاحبزادہ فرحان 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ بین ورشوس نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

زلمی کی جانب سے محمد علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

اس فتح کے ساتھ پشاور زلمی کے پوائنٹس کی تعداد 6 ہوگئی ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایونٹ میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیگز: