پرانی گاڑی دو، نئی گاڑی لو، فورڈ کی نئی آفر

پرانی گاڑی دو، نئی گاڑی لو، فورڈ کی نئی آفر

لندن : کارساز ادارہ فورڈ کی جانب سے نئی پیشکش کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت خریدار 31 دسمبر 2009ءسے پہلے رجسٹرڈ کی جانے والی تمام گاڑیاں دے کر نئی اور کم آلودگی پیدا کرنے والی گاڑیاں خرید سکتے ہیں۔

فورڈ ان پرانی گاڑیوں کو خرید کر تلف کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پرانی گاڑیوں کی وجہ سے دھوئیں اور ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں کمی کرنا ہے۔
فورڈ کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب مختلف حکومتیں فضائی آلودگی میں کمی کے لیے کارساز اداروں اور خصوصاً ڈیزل انجنوں کے استعمال پر دھیرے دھیرے اپنی پالیسیاں سخت بنا رہی ہیں۔

کارساز ادارے اسی تناظر میں الیکٹرک گاڑیوں جیسی نئی ٹیکنالوجی میں بھی بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہیں، تاکہ اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔

مصنف کے بارے میں