Get Alerts

اسحاق ڈار کل برطانیہ روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں اور بحری عملے کا معاملہ ایجنڈے میں

اسحاق ڈار کل برطانیہ روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں اور بحری عملے کا معاملہ ایجنڈے میں

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل تین روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈاؤٹی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسحاق ڈار عالمی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں بحری سلامتی اور پاکستانی بحری عملے سے متعلق امور پر بات چیت متوقع ہے۔ ایم ٹی آنر 25 کے پاکستانی عملے کی صومالی بحری قزاقوں سے بحفاظت رہائی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم دولتِ مشترکہ کے سیکرٹری جنرل، برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تجارتی روابط کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ٹیگز: