Get Alerts

پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں اہم ملاقات، اسحاق ڈار آج روانہ ہوں گے

پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں اہم ملاقات، اسحاق ڈار آج روانہ ہوں گے

بیجنگ :  پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی اہم سہ فریقی ملاقات  بیجنگ میں ہوگی، جس میں باہمی تجارت، سیکیورٹی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار آج چین روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار یہ دورہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں خطے میں امن و استحکام، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی ترقی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، جس کے بعد سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس متوقع ہے۔ اجلاس میں خاص طور پر باہمی تجارت کو فروغ دینے، سرحدی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی تعاون اور خطے میں مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کی جائے گی۔

ملاقات میں حالیہ پاک بھارت تنازع اور اس کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ سیز فائر کی صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

ٹیگز: