گورنر کےخلاف ریفرنس بھیج رہے ہیں، اگر وزیراعلیٰ ہٹ سکتا ہے تو وزیراعظم کو بھی ہٹایا جا سکتا ہے: فواد 

گورنر کےخلاف ریفرنس بھیج رہے ہیں، اگر وزیراعلیٰ ہٹ سکتا ہے تو وزیراعظم کو بھی ہٹایا جا سکتا ہے: فواد 
سورس: File

لاہور : گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلی پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گورنر کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ڈی نوٹیفیکیشن کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ اصول مان لیا جائے کہ گورنر اپنی مرضی سے وزیر اعلیٰ کو گھر بھیج سکتا ہے تو پھر صدر اپنی مرضی سے وزیر اعظم کو بھی گھر بھیج سکے گا۔رات کے اندھیرے میں 58 ٹو بی کو زندہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گی۔

مصنف کے بارے میں