نور عالم خان کا جے یو آئی-ایف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا

  نور عالم خان کا جے یو آئی-ایف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا

پشاور: سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  نور عالم خان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ایف) شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما  نور عالم خان جے یو آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان مولانا عطا الرحمن کے ساتھ پریس کانفرنس میں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نور عالم خان 2024 کے عام انتخابات جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ سے لڑیں گے۔

واضح رہے کہ نورعالم خان نے 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ سے حصہ لیا تھا۔


خیال رہے کہ نور عالم خان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور انہوں نے اس وقت کے پارٹی چیئرمین کی ہدایت کے باوجود قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں