اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹویٹر) پر پیغام جاری کیا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت آج تک کوئی قابلِ اعتماد ثبوت فراہم نہیں کر سکا، جبکہ پاکستان نے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کارروائی غیر قانونی تھی اور پاکستان کا جواب دفاعی طور پر مکمل جائز تھا۔