Get Alerts

پی آئی اے کی نجکاری: عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے بڑی بولی لگادی

پی آئی اے کی نجکاری: عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے بڑی بولی لگادی

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے حتمی مرحلے میں تین پیش کوالیفائیڈ بڈرز نے بولیاں جمع کرائی ہیں۔

عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے بڑی بولی 115 ارب روپے کی، جبکہ لکی کنسورشیم نے 101 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی پیش کی۔ ایئر بلیو نے سب سے کم بولی 26 ارب 50 کروڑ روپے کی دی۔ چوتھی کنسورشیم، فوجی فرٹیلائزرز، نیلامی سے قبل ہی دستبردار ہو گئی تھی۔

نیلامی میں پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی بنیاد پر بولی لگائی گئی ہے۔ اب ریفرنس قیمت طے ہونے کے بعد اسے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مشیر نجکاری محمد علی کے مطابق، پی سی بورڈ قومی ایئرلائن کی ریزرو پرائس دیکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری ایک بہت بڑی معاشی سرگرمی ہے اور 20 سال میں پہلی بار اس قومی ایئرلائن کی نجکاری ہو رہی ہے۔

ٹیگز: