Get Alerts

عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب میں پی آئی اے کے 75 فیصد حصص خرید لیے

عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب میں پی آئی اے کے 75 فیصد حصص خرید لیے

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ایئر لائن کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں خرید لیے ہیں۔

نجکاری کے پہلے مرحلے میں، لکی کنسورشیم نے 101.5 ارب روپے جبکہ ایئر بلیو نے 26.5 ارب روپے کی بولی لگائی۔ عارف حبیب کنسورشیم نے اس مرحلے میں سب سے زیادہ 115 ارب روپے کی بولی دی۔

دوسرے مرحلے میں بولی کا سلسلہ جاری رہا جہاں لکی کنسورشیم نے 120.25 ارب روپے جبکہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپے کی نئی بولی دی۔ آخرکار عارف حبیب کنسورشیم نے حتمی بولی 135 ارب روپے میں جیت لی۔

مشیر نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، اور حکومت کا مقصد اسے بیچنا نہیں بلکہ اسے اقتصادی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی اور حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد حصہ پی آئی اے کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دو تہائی رقم ابتدائی طور پر اور باقی ایک تہائی بعد میں ادا کی جائے گی، اور بڈرز کو بولی کے بعد دو پارٹیز کو شامل کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

ٹیگز: