امریکا سے نکالے جانے پر میکسیکو کے شہری نے خودکشی کر لی

امریکا سے نکالے جانے پر میکسیکو کے شہری نے خودکشی کر لی

امریکا سے نکالے جانے پر میکسیکو کے شہری نے خودکشی کر لی

میکسیکوسٹی:  میکسیکو کے شہری نے امریکا سے نکالے جانے پر خودکشی کر لی ۔نیو نیوز کے مطابق میکسیکو کی ریاست سینالووا کے رہائشی44 سالہ شخص نے ٹرمپ کی نئی پابندیوں کے بعد امریکا سے تیسری بار بے دخل کیے جانے پردلبرداشتہ ہو کر پل سے کود کر خودکشی کر لی ۔ اس شخص کو تین بار امریکا سے حراست میں لے کر سرحد کے دوسری جانب میکسیکو واپس بھیجا گیا تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ 44 سالہ گواڈالوپے اولیواس والینسیا نامی میکسیکن شہری نے امریکا سے باہر نکال کر دوبارہ میکسیکو بھیجے جانے کے واقعے کے فوری بعد قریبی پل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

حکام نے مزید کہا ہے کہ اس شخص نے30 میٹر بلند پل سے خود کر گرا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تیسری مرتبہ امریکا سے میکسیکو واپس بھیجے جانے پر یہ شخص شدید ذہنی دباو کا شکار تھا۔