دل چاہتا ہے کہ زینب کے قاتل کو چوک میں سرعام پھانسی دوں :وزیراعلیٰ پنجاب

دل چاہتا ہے کہ زینب کے قاتل کو چوک میں سرعام پھانسی دوں :وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: cm punjab shahbaz sharif press confrence وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پریس کانفرنس

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 14 روز کی محنت کے بعد جے آئی ٹی نے قصور میں دن رات کام کر کے قاتل کی گرفتار کو یقینی بنایا جس میں خفیہ ایجسنیوں کا تعاون بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ ، زینب کے والد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قاتل کا نام عمران ہے جو کہ قصور کا رہنے والا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں ملزم کی گرفتاری میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور خاص طور پر آئی ایس آئی کا بھی مشکور ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈی جی فرانزک لیب کی کارکردگی بھی قابل ستائش ہے جنہوں نے 1150 ڈی این اے ٹیسٹ کیے جس کے دوران اس درندے کی گرفتاری کو عمل میں لایا گیا ، پولی گرافک ٹیسٹ کے ذریعے بھی ملزما کے بیان کی جانچ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری میں ہماری ٹیم کی شبانہ روز محنت قابل ستائش ہے ، ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کو کیفر کردار تک پہنچانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔